ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کی اداکارہ انعمتا قریشی نے ساس کی جانب سے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کا انکشاف کر دیا۔
سُنو چندا ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی انعمتا نے سوشل میڈیا پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے سسُرال میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ انعمتا قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے دور ہوتے ہیں اس دوران ان کی ساس اُن پر ظلم و ستم ڈھاتی ہیں یہاں تک کہ انہیں کھانے کو نہیں دیتیں اور ساس کی وجہ سے انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر اور انہوں نے جب والدہ کی جانب سے مشکلات سامنے آنے پر الگ گھر لینا چاہا تو یہ بھی ان کی ساس کو برداشت نہ ہوا اور انہوں نے مجھے گالیاں دیں مجھ پر ہاتھ اُٹھایا جبکہ میری والدہ اور بہنوں کو بھی بُرا بھلا کہا۔ انعمتا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بتایا کہ ان کی ساس کا کہنا ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اس لئے گھر بسانے کے لائق نہیں ہوں۔