سعید احمد: پاکستان سے چین سفر کرنیوالے مسافروں کی اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ایئرلائن چائنہ سدرن نے 3 سال بعد لاہور سے چین فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چائنہ سدرن 13 جون سے لاہور سے ارمچی فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، لاہور سے ارمچی ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
لاہور ارمچی روٹ پر فلائٹ آپریشنز کے لئے چینی ایئرلائن بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔
منگل، جمعرات اور اتوار کو دو طرفہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ ارمچی سے لاہور اکانومی کلاس کا کرایہ 1 لاکھ 99 ہزار، بزنس کلاس 4 لاکھ 12 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح لاہور سے ارمچی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 1 لاکھ 65 ہزار جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ 5 لاکھ 77 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔