ایکنک نے پنجاب، کے پی، جی بی کیلئے بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک نے پنجاب، کے پی، جی بی کیلئے بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: ایکنک نے پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 131 ارب روپے مالیت کے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت اور سڑکوں کی بہتری کے لیے 69 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کی گئی جبکہ  صوبے میں 768 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی،  پنجاب کے ضلع لیہ، بھکر اور خوشاب میں گریٹر تھل کینال فیز ٹو شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ادھر آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شونٹر کے مقام پر 48 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ لگانے پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔اس کے علاوہ  اسکردو میں بھی 18 ارب 37 کروڑ روپے سے 26 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ لگے گا۔