مانیٹرنگ ڈیسک:شہر قائد میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ۔
اس بار کراچی سپر ہائی وے کی بجائے منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے ۔شہریوں کو جمالی پل سے تقریباً 7کلو میٹر کے بعد ٹریفک سائن بورڈ سے بائیں جانب مڑ نا ہو گا پھر 10کلومیٹر مزید فاصلہ طے کرنا ہوگا۔
راستے میں 8 مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ رات میں روشنی کا بھی مؤثر انتظام کیا گیا ہے۔