ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 سال قبل چوری موٹرسائیکل پولیس کے زیر استعمال؛ مالک کو ای چالان موصول

 8 سال قبل چوری موٹرسائیکل پولیس کے زیر استعمال؛ مالک کو ای چالان موصول
کیپشن: Lahore Police
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چوری، ڈکیتی،زیادتی اور  قتل جیسی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کررکھ ہے، عوام کے محافظ ہی ان کی مشکلات بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ لاہور کے شہری کے ساتھ پیش آیا۔

تفصیلات کےمطابق عمران نامی شہری کی موٹرسائیکل 8 سال قبل چوری ہوئی مگر پولیس کی جانب سے کوئی موثر کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی، 8 سال پہلے چوری ہونے والی موٹرسائیکل کا ای چالان متاثرہ مالک کو  گھر بھیج دیا،تحقیقات کرنے پر یہ انکشاف ہوا  کہ موٹر سایئکل پچھلے 8 سال سے  پولیس افسران کے استعمال میں تھی اور سبزازار کے علاقے میں اس سواری سے بھرپور کام لیا جا رہا تھا۔