ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مارچ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ بتا دی

عمران خان نے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مارچ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ بتا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں 6 دن گزرنے کے باوجود مارچ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ایک تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے کیونکہ سپریم کورٹ کے ذریعے تحفظ چاہتے ہیں اور حکومت نے پولیس کے ذریعے ظلم کیا، لانگ مارچ پر وہ شیل برسائے گئے جو دہشت گردوں پر پھینکے جاتے ہیں اور سپریم کورٹ سے سوال ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے یا نہیں؟۔ 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے اور یہ چاہتے ہیں لوگ ڈر کر گھروں میں بیٹھ جائیں۔  انہوں نے ایک بار پھر بہتر منصوبہ بندی کر کے نکلنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسے سیاست نہ سمجھیں یہ جہاد ہے اور کامیاب نہ ہوئے تو پھر آپ کے بچوں کو جنگ لڑنا پڑے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مارچ میں ہماری پلاننگ ٹھیک نہیں تھی اور ہمیں لگا کہ یہ ہمیں جانے دیں گے اس مرتبہ تیاری کر کے جائیں گے جو ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بنا وہ کبھی آگے نہیں بڑھتا جبکہ مجھے کسی چیز کا خوف نہیں کیونکہ آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 مئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکومت کو انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی تھی۔