بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آ گئی

Load shedding,Lesco,shortfall
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، لیسکو کی ڈیمانڈ پانچ ہزار تین سو میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک جا پہنچا۔
 گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین کی جانب سے بجلی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کی ڈیمانڈ پانچ ہزار تین سو میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فراہمی کو چار ہزار دو سو میگاواٹ رکھا گیا ہے اس طرح گیارہ سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ طویل بندش کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہونے کے بھی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔