ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں واپسی، تحریک انصاف نے نیا فیصلہ کرلیا

PTI member fawad statement about NA
کیپشن: PTI NA, new decision
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھاکہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہو تو تحریک انصاف کااسمبلی واپس جاناممکن ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھاکہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے تو الیکشن فریم ورک کے لیے ایوان میں جا کربات کرنےکو تیار ہیں، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک مؤخر ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض کے نامزدکردہ ' الیکشن کمیشن' کے تحت تو  انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے,تمام چیزوں پربات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے، وزیراعظم اسمبلی تحلیل ہونےکی تاریخ کا اعلان کریں توباقی سب کچھ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں ،تصدیق کے لیے جانےکی ضرورت نہیں، قومی اسمبلی کے فلور پر سپیکر کے سامنے مستعفی ہونےکا اعلان کیا۔

جس دن اسمبلی میں واپس گئے اس کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانےکی ضرورت نہیں ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer