ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسیوں کے لئے اہم خبر

South asian games,Punjab stadium
کیپشن: South asian games file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)لاہور میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔

 آئندہ برس لاہور میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا،گیمز کے شایان شان انعقاد کے لئے پنجاب اسٹیڈیم کی توسیع کا کام شروع کردیا گیاہے ، ایونٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب پنجاب سٹیڈیم میں کروائی جائے گی ۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں لاہور 20 کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا جن میں سے پنجاب اسٹیڈیم اور اطراف میں 14 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ باقی چھ کھیلوں کے مقابلے دیگر مقامات پر ہوں گے ،پنجاب سٹیڈیم کے وی آئی پی اور جنرل انکلوژرز کی توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم میں کرسیاں بھی لگائی جائیں گی۔

جدید تقاضوں کےمطابق سٹیڈیم میں جدید طرز کے ٹائمرز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔