ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی

ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی
کیپشن: e cigarette
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :میکسیکو میں ای سگریٹ پر پابندی، صدارتی حکم نامہ جاری ہو گیا۔

میکسیکو نے حفظانِ صحت کے پیش نظر ملک میں الیکٹرانک سگریٹ اور دیگر ویپنگ ڈیوائسز پر پابندی لگادی ہے۔میکسیکن صدر آندرے مینوئل نے کہا ہے کہ ای سگریٹس کے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا  کہ وہ تمباکو والی سگریٹ کاایسا متبادل ہیں جوکہ غیرنقصان دہ ہے، بالکل جھوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بخارات (ویپنگ ڈیوائس سے نکلنے والا دھواں) بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔آندرے مینوئل نے گزشتہ روز انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ای سگریٹ پر پابندی کےحکم نامے پر دستخط کیے۔رپورٹ کے مطابق، جولائی 2021 تک 30 سے زائد ممالک ای سگریٹس کی فروخت پر پابندی لگا چکے ہیں۔