فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے،راناثنااللہ

 فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے،راناثنااللہ
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد کی سیکیورٹی اور پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ملک کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا۔ اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی کابینہ نےپولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر حملوں کی مذمت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اورالاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے شہدا پیکج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفورادا کرنے کا فیصلہ ہوا۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہیں، الاونسز اور شہدا پیکج خیبر پختونخوا پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اورفرنٹیئر کانسٹیبلری کومزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل  سپورٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کو پولیس کی معاونت کیلئے بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کو بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت دینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ اسلام آباد کی فُول پروف سیکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر سیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے اسلام آباد میں کیمروں کی کوریج کو 100 فیصد کی جائےگی۔راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس اور انتظامیہ کے درمیان کوآرڈی نیشن میکنزم قائم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔