ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری، پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خوشخبری، پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کےذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی ۔ 

ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جبکہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ولی بلاک میں گیس و خام تیل کے ذخائر دریافت کیے تھے ، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ  دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 36 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ  یومیہ 1010بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔