(سٹی42)رہائشی علاقوں میں منی پٹرول پمپس قائم کر کے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کےخلاف آواز بلند کرنے پر شرپسند افراد کا سٹی 42کے پروگرام آخر کیوں کے میزبان علی عارف اور ٹیم پر حملہ ،تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق تاج پورہ کے علاقے میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ کی نشاندہی پر مالکان آپے سے باہر ہوگئے،غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے کی نشاندہی پر شر پسند عناصر نے سٹی 42کے اینکر علی عارف اور ٹیم سے بدتمیزی کی ، زبردستی کیمرہ بند کروانے کی دھمکیاں دیں،غیر قانونی پٹرول پمپ کی نشاندہی پر مالک دکان نےساتھیوں کے ہمراہ آخر کیوں پروگرام کے میزبان علی عارف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مکمل پروگرام دیکھیں:
غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے افراد نے علی عارف کے کپڑے پھاڑ دیے ، بد کلامی بھی کی، ٹیم کے دیگر افراد کی جانب سے مقامی پولیس کو کال کی گئی تو پولیس کے موقع پر پہنچنے سے قبل دکان کا مالک اور ساتھی فرار ہوگئے،شہری علاقوں میں منی پٹرول پمپس کا قیام انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،سٹی 42 عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کےخلاف آواز بلند کرتا رہے گا،اس سے قبل بھی مختلف پروگرامز میں ان منی پٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی ہے۔