ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

بینک سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار
کیپشن: arest gang
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر/فہد علی)جوہر ٹاون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکووں کو گرفتار کر لیا، ڈاکو بینکوں سے پیسے نکلوانے کو نشانہ بناتے اور کچھ دور جا کر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سر غنہ علی حیدر ، زوریز اور علی احمد شامل ہیں،پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکووں سے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور گھڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس کر لیے گئے ہیں اور اب قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: پولیس کو مطلوب وسیم عرف'' ڈان،، موٹرسائیکل چور ،ڈکیت گینگ گرفتار

دوسری جانب ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کر کے دو موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور چوری شدہ مال برآمد کیا گیا،پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ٹبی سٹی کی علاقے میں موٹر سائیکل چور رہائش پذیر ہیں، جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپا مار کر ملزم ذیشان اور حسنین کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور دو چوری شدہ موبائل فون برآمد کئے گئے ۔ پولیس کاکہنا تھا کہ ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer