ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: PU exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی امتحانات کی رجسٹریشن اور ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
 پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2021ء کے پرائیوٹ امیدواروں کیلئے ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی تاریخ میں 7جون 2021ء تک توسیع کر دی ہے۔قبل ازیں 14مئی ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ تھی۔شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی۔

امیدوارڈبل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن داخلہ فارم10جون 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے وہ امیدوار جو کورونا وبا کے دورانیہ میں اپنے داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکے انہیں ڈبل فیس کے ساتھ سپیشل /حتمی چانس دیا جا رہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کا پورٹل ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2020ء کے امتحانی نتائج آنے کے بعد 15دن تک متعلقہ امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ کھلے گا۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer