گھر بنانے کے خواہش مندوں کے لئے بری خبر

گھر بنانے کے خواہش مندوں کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)گھر بنانے کے خواہشمند لاہوریوں کی پریشانیوں مزید بڑھ گئیں،مختلف کمپنیز نے سیمنٹ کی قیمتیں 10 روپے فی بیگ بڑھا دیں،اپنے آشیانے بنانے کی خواہشمند مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس پریشان،لاہور چیمبر بھی نالاں،عوام کا کہناتھاکہ ایسے تو غریب کا گھر نہیں بن سکے گا۔
 تفصیلات کے مطابق غریب کے لئے اپنے آشیانے کا خواب ،شاید خواب ہی رہے گاکیونکہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،سمینٹ بنانے والی مختلف کمپنیوں نے قیمتوں میں 10 روپے فی بیگ تک کا اضافہ کردیا، بیسٹ وے اور لکی سیمنٹ کا بیگ 10 روپے مہنگا ہوکر 610 کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 روپے بڑھ کر میپل لیف سیمنٹ کی قیمت 625روپے تک پہنچ گئی گھر بنانے کے خواہشمند لاہوریے سمینٹ کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہوگئے، لاہوریوں کا کہناتھا کہ مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ان حالات میں گھر کیسے بنائیں گے؟لاہور چیمبر آف کامرس کےنائب صدر طاہر منظور کا کہناتھا کہ تعمیراتی شعبے کو دیئے جانے پیکج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر یونہی تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بڑھتی رہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی سستے گھروں کی سکیم پربھی کام جاری ہے، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے 14 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے شہری 12 ہزارکی قسط پر گھر لے سکیں گے،کم آمدن والے افراد کے لیے حکومت پنجاب سستا گھر سکیم شروع کر رہی ہے، جس سے ایسے شہری  جن کی ماہانہ ذرائع آمدن 60 ہزار روپے سے کم ہے ان کو یہ گھر بنا کے دیئے جائیں گے۔

حکومت نے ابتدائی طور پر کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کے لیے چند شرائط بھی تیار کی ہیں، جس میں شہری کی آمدن تو مشروط ہے ہی لیکن ساتھ ہی جس تحصیل میں ہاؤسنگ سکیم ہوگی اسی تحصیل کے افراد کو گھر ملے گا، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا۔

شہری کا کسی بھی اور سرکاری ہاؤسنگ سکیم میں کوئی پراپرٹی نہ ہونا لازم ہے، جبکہ ماہانہ ذرائع آمدن، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کی دستاویزات دینا ہوں گی۔ 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer