جیو میٹری اصول پر قرآن پاک کا نسخہ

جیو میٹری اصول پر قرآن پاک کا نسخہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بزرگ شہری نے جیو میٹری کے اصول پر قر آن مجید کا نسخہ تیار کر لیا

دنیا میں خدا ، رسولﷺ اور قرآن مجید  سے محبت کرنے الوں کی تعداد  اتنی ہے کہ گنی نہیں جا سکتی۔ قرآن پاک کے منظوم ترجمہ اور پنجابی ترجمہ کے بعد اب ایک بزرگ شہری نے             جیو میٹری  کے اصول پر قرآن پاک کا نسخہ تیار کیا ہے۔  اس کام کے لیئے 85سالہ مشتاق احمد نے اپنی زندگی کے  26 سال صرف کر دیے.مشتاق احمد اور ان کے بچے دنیا  میں اپنی نوعیت  کے اس منفرد قلمی  نسخے  کو  مدینہ منورہ میں رکھوانے کے خواہش مند ہیں تاکہ  قرآن پاک سے پاکستانیوں کی محبت  کو  عالم اسلام تک پہنچایا جا سکے۔
ہاتھ سے  جیو میٹری اشکال میں قرآن پاک تحریر کرنے کی ابتدا کے بارے میں مشتاق احمد بتاتے ہیں کہ جس وقت انہوں نے یہ کام شروع کیا  اس وقت اس کے لیئے استعمال ہونے والی چیزیں سستی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز مہنگی ہوتی چلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میری گھریلو  ذمہ داریاں بھی بہت تھیں ایسے میں ان کے بچوں نے  تمام خرچہ اپنے ذمہ لے لیا۔

مشتاق احمد کے بیٹوں کی خواہش ہے کہ اس قرآن مجید کو مدینہ منورہ کی لائبریری میں رکھا جائے۔ مشتاق احمد اور ان کے بیٹے کہتے ہیں کہ اگر اس قرآن پاک کو مدینہ منورہ میں نہ رکھا جا سکے تو ترکی کے کسی میوزیم  یا پھر بحریہ ٹاؤن کراچی میں بننے والی دنیا کی تیسری بڑی مسجد میں رکھا جائے۔