ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شخصیات غیر محفوظ، نقل و حرکت لیک ہونے کا انکشاف

اہم شخصیات غیر محفوظ، نقل و حرکت لیک ہونے کا انکشاف
کیپشن: VIP Protocol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وی وی آئی پیز اور اہم شخصیات کی نقل و حرکت لیک ہونے کا انکشاف، ٹریفک پولیس کے پٹرولنگ افسران اہم شخصیات کی موومنٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ افسروں نے موومنٹ شیئر کرنے کے لئے واٹس ایپ گروپ بنا رکھا تھا۔ گلبرگ سیکٹر کے پی او شہزاد، عاصم اور ناصر مشتاق گروپ ایڈمن نکلے ہیں۔سی ٹی او نے تینوں پٹرولنگ افسروں کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تینوں وارڈنز کو دوبارہ کبھی فیلڈ اور دفتر ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا جبکہ تینوں وارڈنز کو سی ٹی او نے دس دس ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا ہے۔ سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو وارڈنز کے موبائل چیک کرنے کا حکم دے دیا۔