اپوزیشن میں جاتے ہی لیگی رہنماء کنگال ہو گئے

اپوزیشن میں جاتے ہی لیگی رہنماء کنگال ہو گئے
کیپشن: PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماء اپوزیشن چیمبر چلانے کے سلسلے میں پارٹی کے ڈیفالٹر نکلے، رانا مشہود احمد خان، باؤ اختر علی، سہیل شوکت بٹ، عظمی زعیم قادری، سمیرا کومل سمیت متعدد رہنماء اپوزیشن چیمبر کے ڈیفالٹر، پارٹی فنڈ پانچ ہزار روپے طویل عرصہ سے جمع نہیں کرایا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی مہینے کے پانچ ہزار روپے دینے سے بھی گریزاں ہیں۔ جن میں سہیل شوکت بٹ، لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان اور باو اختر علی نے بھی اپوزیشن چیمبر میں پیسے جمع نہیں کروائے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمی زعیم قادری، سمیرا کومل اور نغمہ مشتاق کی جانب سے بھی پارٹی کو پیسے جمع نہیں کروائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ستتر سے لیاقت علی خان، پی پی ایک سو نو سے ظفر اقبال، قصور کے ایم پی اے نعیم صفدر انصاری، پی پی 182 سے محمد الیاس خان، پی پی ایک سوستاسٹھ سے علی عباس جبکہ پی پی ایک سو پچانوے سے کاشف علی چشتی بھی ہر مہینے پانچ ہزار روپے دینے سے گریزاں ہیں۔ 

پی پی دو سو آٹھ سے رانا بابر حسین عابد، پی پی دو سو دس سے چودھری عطاء الرحمان، پی پی دوسو اکیس سے رانا اعجاز احمد نون نے بھی پارٹی کو فنڈ جمع نہیں کروائے۔ پی پی دو سو ستائیس سے صدیق خان بلوچ بھی اپوزیشن چیمبر کے ڈیفالٹر ہیں اور پی پی دو سو انتالیس سے رانا عبدالروف جبکہ پی پی دو سو اکتالیس سے کاشف محمود بھی ہر مہینے فنڈز جمع کرانے سے گریزاں ہیں۔

اسی طرح پی پی دوسو بیالیس سے زاہد اکرم جبکہ ہارون آباد سے چودھری مظہر اقبال، پی پی دو سو ساٹھ سے محمد ارشد جاوید جبکہ پی پی دو سو انہتر سے سردار اظہر عباس کی جانب سے بھی پیسے جمع نہیں کروائے گئے۔