ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے اگلے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

حکومت نے اگلے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے اگلے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی، بلدیاتی انتخابات نومبر یا مارچ کو کرانے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اگلے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات نومبر یا مارچ کو کرانے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات نے حلقہ بندیوں کا عمل اکتوبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں اپنی تیاریوں کے سلسلہ میں آگاہ کرے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی حلقوں کی تعداد 25 ہزار اور خیبر پختون خوا میں 4 ہزار ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے پنجاب میں 20 کروڑ جبکہ خیبر پختونخوا میں 10 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنا ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی تعداد عام انتخابات سے 4 گنا زیادہ ہو گی۔