جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال میں کرایہ کی عمارتوں میں 2000 سرکاری سکول بنانے کیلئے 8 سو ملین روپے کے فنڈز مانگ لئے، مذکورہ فنڈز سے لاہور میں سکول بنانے کیلئے کرایہ پر 100 عمارتیں لی جائیں گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نئے مالی سال میں لاہور سمیت سکولوں میں اضافہ کا پلان مرتب کرلیا۔ مذکورہ منصوبہ کیلئے سکول ایجوکیشن نے کرایہ کی عمارتوں میں 2000 سرکاری سکول بنانے کیلئے 8 سو ملین روپے کے فنڈز مانگے ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت لاہور میں 100 سکول کرایہ کی بلڈنگ میں بنائے جائیں گے۔
سکولوں کے ساتھ 10 اضلاع میں ایجوکیشن کمپلیکس بھی بنائے جائیں گے۔ایجوکیشن کمپلیکس بنانے کیلئے 4 سو ملین روپے کا بجٹ مختص کرنے کیلئے سمری ارسال کر دی گئی ہے جبکہ سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز بنانے کیلئے 17 سو ملین مانگے گئے ہیں۔مذکورہ فنڈز سالانہ بجٹ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مہیا کیے جانے کی امیدہے۔