(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جس کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77.65 روپے برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔