ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، گرمی چاروں شانے چت

rain in lahore
کیپشن: rain in lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج، گرمی چاروں شانے چت، آج ہونے والی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہ شہر میں ٹھنڈی ،تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم مزید خوشگوار ہوگا۔

 دوسری جانب تیز آندھی اور بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔آندھی کے باعث لیسکو کے دو سو کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔لیسکو کے مطابق شہر میں 111کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث بجلی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ماڈل ٹائون، گارڈن ٹائون ،گرین ٹائون، ٹائون شپ، جوہر ٹائون، اندون شہر، سمن اباد،اقبال ،ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، سبزہ زار،عامر ٹائون ہربنس پورہ،اعوان ٹائون گلشن راوی سمیت مختلف علاقوں میں بھی بجلی کہ فراہمی معطل رہی ۔بعض علاقوں میں بجلی پانچ سے چھ گھنٹے سے زائد وقت کیلئے بند رہی ۔لیسکو کے مطابق آپریشنل ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔