پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب حکومت نےکفایت شعاری کی پالیسی کا کورونا کےخلاف جنگ پربھی اطلاق کردیا، کورونا سے بچائو کیلئے فراہم شدہ فنڈز کے درست اور موثر استعمال کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا سےبچائو  کے لئےاستعمال شدہ فنڈز سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی گئی،رپورٹ کیبنٹ کمیٹی کے سامنے رکھی گئی ہے،جس کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نےکورونا وائرس کی روک تھام کےلیےسرکاری ہسپتالوں کےاکاونٹ میں ہنگامی بنیادوں پر5 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ سےزائد جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں نے96 کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد کورونا کےخلاف خرچ کیے،جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت پنجاب کےپاس4 ارب 30 کروڑ70 لاکھ موجود ہیں،ذرائع کے مطابق کورونا سے بچائو کےلئےسینٹرل پروکیورمنٹ نہیں کی گئی،تمام فنڈز ہسپتالوں کےایڈمنسٹریٹرزکوفراہم کیےجاچکےہیں اورشفاف طریقےسےخرچ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں،حکام کے مطابق کورونا سے بچائو کے لئےکیبنٹ کمیٹی کی منظورشدہ اشیاء ہی خریدی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ  79روزمیں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد12ہزار184ہوگئی,لاہورمیں کوروناوائرس سے188افرادجان کی بازی ہارچکےہیں,سرکاری اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں کوروناکے499مریض زیرعلاج ہیں،شہرمیں کوروناوائرس کے95مریض آئی سی یواور32وینٹی لیٹرزپرہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2964 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں  کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد72ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔  کورونا چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 زندگیاں بھی نگل گیا۔

  ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1543 ہو چکی تھی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ سندھ میں  کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28245، پنجاب میں 26240 ہو گئی۔ کے پی میں  کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 10027، بلوچستان میں 4393 ، اسلام آباد میں  کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2589 آزاد جموں و کشمیر 255, گلگت میں 711 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer