پولیس ملزموں سے مل گئی

پولیس ملزموں سے مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :لاہور کی پولیس ملزموں سے مل گئی ، شفیق آباد پولیس مبینہ رشوت کےعوض منشیات فروشوں کوریلیف دینےلگی،پولیس نے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرکے3سوگرام کا مقدمہ درج کردیا۔

ذرائع کے مطابق شفیق آباد پولیس نےرضوان عرف بلو پت نامی منشیات فروش کو دو روز قبل گرفتار کیا،سب انسپکٹر زاہد نے منشیات فروش کےخلاف 1ہزار470 گرام منشیات کا استغاثہ دیا  جبکہ شفیق آباد پولیس نے ملزم کو ریلیف دیتے ہوئے310 گرام منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا اورپولیس ایک کلو منشیات بھی غائب کر گئی۔

سٹی 42 کو موصول ہونے والی ایف آئی آر اوراستغاثہ کی کاپی میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے،دوسری جانب خبر نشر ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنزنےنوٹس لیتے ہوئےشفیق آباد پولیس کی ہیرا پھیرا کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


 یاد رہے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں پکارون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر لاہور پولیس کو عید الفطر کے 3 دنوں میں 25 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں۔ 217 شہریوں نے کاریں اور موٹر سائیکلز چوری ہونے پر پولیس سے مدد طلب کی۔سیف سٹی اتھارٹی کو مجموعی طور پر موصول ہونے والی کالز میں سے 21 ہزار 8 سو 1 جعلی کالز کی گئیں۔ شہریوں کی جانب سے کالز کے رسپانس پر 3 ہزار 6 سو 41 کالز پر کیسسز بنائے گئے۔

راہزنی وڈکیتی کی 97 کالز، گاڑی چوری کی 217 کالز موصول ہوئیں۔ قتل کی 3 اور چوری کی 87 کالز موصول ہوئیں۔سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ ہیلپ لائن پر کال کرکے قیمتی وقت ضائع نہ کریں تاکہ مجبور اور مدد کے طلبگار افراد سے فوری بات کرکے ان کی مدد کی جاسکے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈائون ہے،مختلف علاقوں میں ناکے لگائے گئے ہیں،کورونا والے  علاقوں میں پولیس نے اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھال رکھی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer