سٹی42: ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی، حتمی فیصلہ آج ہوگا ، وزیر اعظم نے لاک ڈاون سے متعلق فیصلوں کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ظفر مراز وائرس کے پھیلاو، اموات کی شرح پر بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین ، عسکری حکام اور چئیرمین این ڈی ایم اے شریک ہوں گے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام شریک ہوں گے لاک ڈاون برقرار رکھنے یا مزید سخت کرنے یا نرمی سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاون کو بڑھانے یا نرمی کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں میں انتظامات، لاک ڈاون کے اثرات پر بات کریں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان و آزاد کشمیرکے وزیر اعظم بھی اپنا موقف پیش کریں گے اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاو کی موثر حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اجلاس میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ اور اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔
این ڈی ایم اے حکام ماسک، اور طبی سازو سامان کی رپورٹ پیش کریں گے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی امور اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے گی وفاقی کابینہ وفاقی بجٹ 2020 -21 سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لے گی، پی آئی اے طیارہ حادثے،تحقیقات اور میتوں کی شناخت کے عمل پر کابینہ پر کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کو ملک بھر میں فصلوں پر ٹڈی دل حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ٹڈی دل حملے پر کابینہ کو این ڈی ایم اے اور حکام وزارت فوڈ سیکیورٹی مشترکہ بریفنگ دیں گے وفاقی کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی، کابینہ فنانشئل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دے گی، کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی ملازمت کو لازمی سروسز کا حصہ قرار دینے کی منظوری دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعد قریشی کی بطور جج بنکنک کورٹ کراچی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دی جائے گی، جوڈیشل آفیسرز کی تقرری کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ وفاقی کابینہ چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کی تقرری کی منظوری دے گی، کابینہ جی ایچ پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی، کابینہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔