پولیو وائرس نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پولیو وائرس نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) پولیو وائرس کی موجودگی سنگین خطرہ، ایک سال سے مسلسل لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق، شہر کے سیوریج نمونوں میں وائرس پائے جانے کے باوجود انسداد پولیو وائرس کی کوششیں تا حال بے سود، ضلعی حکام کو پولیو کے خطرے سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔

شہر لاہور میں پولیو وائرس بدستور ایک سنگین خطرہ ہے، رواں برس کے دوران پولیو کے 3 کنفرم مریضوں کے سامنے آنے کے ساتھ سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی جارہی ہے۔ مئی کے مہینے میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو ارسال کئے گئے نمونوں میں سے گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن، آؤٹ فال روڈ ڈسپوزل سٹیشن اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کردہ تمام نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

شہر میں مسلسل ایک برس سے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، پولیو وائرس کی سیوریج میں موجودگی نے مرض کے خاتمے کیلئے چلائی جانے والی مہمات کی حقیقت بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔