ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے کہ وہ شکست کا خوف دل سے نکال کر کھیلے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی میچ میں 100 فیصد کارکردگی پیش کریں، آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے دماغ میں مت آنے دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکست کا خوف آپ کی حکمت عملی اور کھیل کو متاثر کرے گا، پاکستانیوں کی دعائیں اور حمایت کپتان سرفراز اور قومی ٹیم کے ساتھ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer