پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی داخلہ پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی داخلہ پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: طلبہ و طالبات نے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی داخلہ پالیسی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی تین جون کو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عارفہ سمیت بارہ طلبہ و طالبات نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، پی ایم ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی سی ایس کے داخلوں میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، سابق چیف جسٹس پاکستان نے پی ایم ڈی سی کو نئی داخلہ پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے ہر سال 31 مارچ تک داخلے بھی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ایم ڈی سی نے کئی مرحلے میں داخلے کئے ہیں، داخلوں کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ ہمیں داخلہ نہیں دیا گیا جبکہ بولان میڈیکل کالج سمیت دیگر جگہوں پر ابھی 150 نشستیں خالی پڑی ہیں۔ 

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ایم ڈی سی کودرخواستگزاروں کو میڈیکل کالجز میں داخلے کا حکم دے۔

Shazia Bashir

Content Writer