ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کے 200 ٹیوب ویل ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

واسا کے 200 ٹیوب ویل ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا آپریشنز ونگ کے ماہانہ کروڑوں کے خرچے ناقابل برداشت ہونے کی وجہ سے شہر کے 200ٹیوب ویلوں کی مرمت و بحالی کا کام ڈی ایم ڈی آپریشنز سے لیکر ٹھیکے پر دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا کے 200 ٹیوب ویلوں کو آﺅٹ سورس کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، واسا نے خواہشمند فرموں سے 20 جون تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ابتدائی طور پر 591 ٹیوب ویلوں میں سے 200 ٹیوب ویل کی تعمیر و مرمت ٹھیکہ پر دی جائے گی جن کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا تخمینہ 25 کروڑ روپے لگایا ہے۔ واسا نے خواشمند فرموں سے ٹیکنیکل اینڈ فنانشل بڈز مانگ لی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق واسا کے آپریشنز ونگ کی کمزور گرفت کی وجہ سے ٹیوب ویلوں کو آﺅٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی ایم ڈی آپریشنز اسلم نیازی سے ماہانہ کروڑوں کے جعلی تخمینہ جات منظور کرائے جارہے ہیں جو ڈائریکٹر، ایکسیئن اور ایس ڈی اوز لیول پر بنائے جاتے ہیں جس کی منظوری ڈی ایم ڈی آپریشنز سے لی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق واسا 200 ٹیوب ویلوں پر ماہانہ ساڑھے سات کروڑ کے وسائل کا ضائع کررہا ہے، واسا افسران موٹریں اور الیکٹرک پینل کی بوگس مرمت سے لاکھوں ہڑپ چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer