ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوردنی گھی اور آئل کمپنیاں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں

خوردنی گھی اور آئل کمپنیاں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: فوڈ اتھارٹی گھی اور تیل کے دوسری سہہ ماہی سیمپلنگ شروع کرے گی،تمام خوردنی گھی اور آئل کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی رواں سال دوسری بار خوردنی گھی اور تیل کی سیمپلنگ شروع کرے گی۔اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام گھی اور آئل کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق تمام کمپنیاں 11 جون تک پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس سے رابطہ کریں۔ معیار جانچنے کیلئے آئل اور گھی کے نمونہ جات 2 جولائی سے مارکیٹس سے اکٹھے کیئے جائیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سائنسدانوں کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ 

 علاوہ ازیں سیمپلنگ متعلقہ کمپنی نمائندے کی موجودگی میں کی جائے گی۔سیمپل کو 3 مختلف لیبارٹریوں سے چیک کرایا جائے گا۔ متعلقہ لیبارٹریز بھی پاکستان ایکریڈیشن کونسل اور آیہ ایس او 17025 سے تصدیق شدہ ہونگی۔کمپنی نمائندہ نہ ہونے کی صورت میں فوڈ اتھارٹی خودمختار طریقے سے نمونہ جات اکٹھے کرنے کی مجاز ہوگی۔