جمہوریت کی ایک اور جیت ، ن لیگ کا پنجاب میں اقتداراختتام پذیر

جمہوریت کی ایک اور جیت ، ن لیگ کا پنجاب میں اقتداراختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر:پنجاب اسمبلی اور پنجاب کابینہ کی آج آخری روز ہے،آئینی مدت پوری ہونے پر مسلسل تیسری قومی اور پنجاب اسمبلی تحلیل، نگران وزیر اعظم ناصر الملک آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر محکمہ قانون کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کو تحلیل کرنے کا ٹوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعظم ناصر الملک جمعہ کی صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جبکہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی کے نام پر فیصلہ نہ ہونے کی صورتحال میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جو تین دن میں فیصلہ کرنے کی پابند ہو گی، تاہم تین دن میں فیصلہ نہ ہونے کے باعث معاملہ الیکشن کمیشن کو بجھوا دیا جائے گا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ن لیگ پارٹی کی ٹکٹوں کیلئے درخوا ستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری
قانونی ماہرین کے مطابق کے نئے وزیراعلی کے آنے تک گورنر پنجاب آئین کے آئٹکل 133 کے تحت موجودہ وزیراعلی کو عہدہ پر کام جاری رکھنے کا اختیار دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب خواجہ عمران نذیر  نے حکومت ختم ہونے سے قبل سرکاری گاڑی واپس کردی ،خواجہ عمران نذیر فلیٹیر ہوٹل سے اپنی ذاتی گاڑی پر روانہ ہوگئے ۔اںہوں نے گاڑی محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے حوالےکر دی تھی۔