معروف اداکار چل بسے

معروف اداکار چل بسے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہالی وڈ فلم ’لٹل مس سن شائن‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار ایلن آرکن 89 برس کی عمر میں چلے بسے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-07-01/332917_8493103_updates.jpg

ایلن آرکن نے بروکلن کے ایک روسی، جرمن نژاد تارکین وطن جوڑے کے گھر میں جنم لیا بعد ازاںبچپن میں ہی والدین کے ہمراہ لاس اینجلس منتقل ہو گئے۔ایلن آرکن نے بینگٹن کالیج میں داخلہ لیا لیکن بعد میں اپنا میوزک گروپ بنانے کیلئے انہوں نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی، ان کا میوزک گروپ طویل عرصہ اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا تاہم 1957 کا ایک ہٹ گانا ’بنانا بوٹ سانگ‘ ان کے کریڈٹ پر ہے۔

میوزک گروپ ٹوٹنے کے بعد وہ بطور بانی میمبر سیکنڈ سٹی امپرووائزیشنل ٹروپ سے منسلک ہو گئے اور موسیقی ریکارڈ کرنے لگے تاہم اداکاری کیلئے ان کا جنون برقرار رہا۔ایلن آرکن نے 1963 میں براڈوے سے اپنے ڈیبیو ڈرامہ ’انٹر لافنگ‘ میں بہترین اداکاری پر ٹونی ایوارڈ جبکہ 1968 میں ’لٹل مرڈررز‘ نامی ڈرامہ ڈائریکٹ کرنے پر ڈرامہ ڈیسک ایوارڈ حاصل کیا۔اپنے فلمی ڈیبیو میں انہیں 1966 کی جنگی کامیڈی فلم ’دی رشینز آر کمنگ‘ میں روزانوف کے کردار میں اداکاری کیلئے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا، 1967 میں ’دی ہرٹ از لونلی‘، اور 2012 میں ’آرگو‘ میں اداکاری پر بھی انہیں آسکر نامینیشن کا اعزاز حاصل رہا۔ایلن آرکن کوبہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے  پر ایمی ایوارڈ، گولڈن گلوب اور ایس اے جی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer