(ویب ڈیسک) بالی ووڈ معروف اداکارہ 46 سالہ سشمیتا سین نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی، اداکارہ نے اس کی اہم وجہ خود ہی بتا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سشمیتا سین نے کہا کہ زندگی میں بہت سے دلچسپ مرد آئے لیکن ان کی مایوسی کی وجہ سے شادی نہیں کی، شادی نہ کرنے کے فیصلے سے میرے بچوں کا کوئی تعلق نہیں۔
سشمیتا سین نے کہا کہ زندگی میں تین ایسے مواقع آئے جب میں شادی کرنے کے بالکل قریب تھی لیکن خدا نے مجھے بچا لیا، رینی (بیٹی) کو گود لینے کے بعد زندگی میں کوئی ایسا مرد نہیں آیا جو میری ترجیحات نہ جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا کہ جس سے شادی ہوگی وہ میری بیٹیوں کی ذمہ داری بانٹے، مجھے کوئی بیٹیوں سے الگ ہونے کا نہیں کہہ سکتا کیوں کہ انہیں ایک خاص عمر تک میری ضرورت ہے۔بیٹیوں پر سمجھوتہ کر کے شادی کرتی تو ان کی زندگیاں تباہ ہو جاتیں۔
سشمیتا سین نے پہلی بیٹی 2000 اور دوسری 2010 میں گود لی اور ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔اداکارہ نے اٹھارہ سال کی عمر میں ”مس یونیورس“ کا اعزاز حاصل کیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔