ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون،لاہور کے باسیوں کے لئے تشویشناک خبر

مون سون،لاہور،پی ڈی ایم اے،اربن فلڈنگ
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)رواں سال مون سون میں خطرے سے دوچار ہونے والے اضلاع میں لاہور بھی شامل ، لاہور مون سون کے باعث احساس اضلاع کی بی کیٹکری میں شامل کیا گیا، مون سون میں لاہور شہر کے 21 پوائنٹ حساس قرار دئیے گئے ہیں ۔
  پی ڈی ایم اے حکام نے ایپکس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پندرہ اضلاع انتہائی احساس ہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے بارہ اضلاع احساس قرار دئیے گئے جہاں معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں اور اربن فلڈنگ کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق اس رواں سیزن کے مون سون میں معمول سے ہٹ کر زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب لاہور شہر کے اندر 21 مقامات احساس قرار دیئے گئے ہیں جہاں بارشوں کے باعث یہ علاقے زیادہ زیر آب ہوں گے ۔فہرست کے مطابق لکشمی چوک ، کشمیر روڈ ، کوپر روڈ، جی پی او، لٹن روڈ، نابھا روڈ ، قرطبہ چوک شامل ہیں ۔ایمپریس روڈ ، اک موریہ پل ، دو موریہ پل ، سلطان احمد روڈ اچھرہ ، بی بلاک تاج پورہ ،چوک ناخدا ، بھائی گیٹ ، اللہ ہو چوک ، قینچی سٹاپ، تکہ چوک جوہر ٹاون،فردوس مارکیٹ ، شاہ جمال اور جناح ہسپتال یوٹرن بھی شامل ہیں ۔