(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کرانے کا حکم دیا۔حمزہ شہباز شریف 22 جولائی تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کرانے کا حکم دیا۔حمزہ شہباز شریف 22 جولائی تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی 22 جولائی کوالیکشن کرانے کی رضا مندی ظاہر کردی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے کہا کہ آج رات یا صبح تک فیصلہ جاری کردیں گے۔