(سٹی 42) محکمہ لیبر پنجاب نے صوبے بھر میں بیکریز پر چھٹی کی پابندی ختم کر دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سیکریٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں قائم بیکریوں پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا۔
بیکریز اور کنفشریز کو ہفتے میں ایک دن چھٹی کی پابندی سے مبرّا قرار دے دیا گیا۔