(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست خارج کرنے کا اقدام کالعدم کر دیا، تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عدالت کےحکم سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔
عدالت نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی نااہلی کے بعد کوٹہ دوبارہ نکالنے کی مسلم لیگ ن کی درخواست خارج کردی۔