ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

Rain, Flood
کیپشن: Rain, Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  شہری چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی جو 5 جولائی تک جاری رہیں  گی۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مون سون کا سسٹم داخل ہوگیا ، سندھ اور بلوچستان میں چار، پانچ دن اچھی بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

انہوں نےکراچی میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش  متوقع  ہے اور شہر میں کل شام سےگرد آلود ہوا کے ساتھ تیز  بارش کا امکان ہے، یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق 2 جولائی کی رات سے 5 جولائی تک سندھ میں اچھی بارش  متوقع  ہے جبکہ سندھ کے تمام اضلاع میں منگل تک موسلادھار  بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔