تحریک انصاف کو بڑی اجازت مل گئی

PTI Islamabad Parade Ground Jalsa
کیپشن: PTI Islamabad Parade Ground Jalsa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ، ساتھ ایس ایس پی کی رپورٹ بھی موجود ہیں، جس میں عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کیا گیا، سپریم کورٹ کی ہدایت پر جلسے کے دن اور مقام کا تعین کیا گیا ہے جلسہ کی اجازت صرف پریڈ گراؤنڈ کے مقام کے لیے مشروط ہے۔

این او سی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سیاسی جماعتیں امن و امان کے حوالے سے تعاون کرنے کی پابند ہیں آئین کے آرٹیکل پندرہ اور سولہ میں دی گئی گارنٹی کے مطابق اجازت دی گئی ہے۔

این او سی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندہ علی نواز اعوان کی جانب سے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جلسہ کے موقع پر ایکسپریس وئے اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور جلسہ رات بارہ بجے ختم کرنا ہوگا جبکہ جلسہ گاہ میں مسلح افراد کے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

این او سی میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون کے ایک کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پریڈ گراؤنڈ جلسے کے آرگنائزر تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنے کے پابند ہوں گے،  فول پروف سکیورٹی جلسہ کے آرگنائزر اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہوگی۔ 

این او سی کے مطابق جلسہ میں ڈیک اور اسپیکر کا استعمال قانون کے مطابق ہی ہوسکے گا اور جلسہ آرگنائزر ٹریفک پلان کی پابندی کے لیے تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔