ٹوکیو اولمپکس ... اتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی گئی

 ٹوکیو اولمپکس ... اتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی گئی
کیپشن: tokyo olympics 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ٹوکیو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنیوالے  اتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی گئی، 10 کھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، جوڈو، شوٹنگ، سوئمنگ اور ویٹ لیفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیں گے، پی او اے حکام کی کوششوں سے نجمہ پروین کو اولمپکس حصہ لینے کی اجازت مل گئی
  تفصیلات کے مطابق  پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 23 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کے اتھلیٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، پی او اے حکام کی بروقت کوشش سے نجمہ پروین کی اولمپکس سکواڈ میں انٹری برقرار، میگا ایونٹ میں ارشد ندیم اور نجمہ پروین اتھلیٹکس، ماحور شہزاد بیڈمنٹن، شاہ حسین شاہ جوڈو، غلام مصطفٰی بشیر، محمد خلیل اختر اور گلفام جوزف شوٹنگ میں، بسمہ خان اور سید محمد حسیب طارق سوئمنگ جبکہ طلحہ طالب ویٹ لیفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ نجمہ پروین ٹوکیو اولمپکس دستے کا حصہ ہونگی،، نجمہ پروین پر اٹھنے والے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ اٹھائے گا۔