نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی
کیپشن: NADRA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اب بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 چیئرمین نادرا طارق ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں نادرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ڈیجیٹل نظام سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گھر بیٹھے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے۔ اس سے پہلے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے قانونی طور پر تمام ورثا کوعدالتوں میں بذات خود پیش ہونا پڑتا تھا۔

 نادرا کے نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے قانونی ورثا جانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے انگلیوں کے نشانات گھر بیٹھے آن لائن فراہم کر سکیں گے، وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق آن لائن نہیں ہو پائے گی ان کی سہولت کے لئے نادرا ون ونڈو کاونٹر 16 قونصلیٹ کے دفاتر میں قائم کئے جائیں گے۔ اس سہولت کو ایک سال کے اندر بتدریج 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی۔