ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

70سرکاری ملازمین کی معطلی ،تنخواہین روکنے کی اصل وجہ کیا؟

70سرکاری ملازمین کی معطلی ،تنخواہین روکنے کی اصل وجہ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا ویکسین نہ لگوانے پر 70 سرکاری ملازمیں معطل، تنخواہیں بھی روک دی گئیں،معطل اہلکاروں میں 2 نائب تحصیلدار، 3 حوالدار، ایک ایک مہرر اور وائرلیس آپریٹر اور دیگر شامل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع دکی میں 70 لیویز اہلکاروں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہ لگوانے پر معطل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دکی حبیب بنگلزئی کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق بار بار ہدایات کے باوجود 70 لیویز اہلکار مہلک وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوارہے تھے۔انتظامیہ نے معطل اہلکاروں کی تنخواہوں کو بھی روک دیا۔معطل اہلکاروں میں 2 نائب تحصیلدار، 3 حوالدار، ایک ایک مہرر اور وائرلیس آپریٹر اور دیگر شامل ہیں۔

ویکسین نہیں لگوانےوالوں کیخلاف  حکومت سخت کارروائی کرنےکاسوچ رہی ہے، ان کی سمز بلاک کردی جائے گی اور انہیں ریسٹورنٹس اور سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت سندھ نے اعلان کیا کہ جو ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں جولائی کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔