ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سے پرس چھیننے کےبعد گھر میں واردات۔۔ویڈیووائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  سمن آباد پولیس کی کارروائی۔معمر خاتون سےپرس چھیننے اور گھر میں واردات کرنے والے ملزم  گرفتار، ملز موں کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن اویس شفیق کے مطابق  گرفتار  ملزموں  میں   امجد،عامر اوروقار شامل ہیں۔ ملزمان نے2روز میں دو وارداتیں کیں ۔ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خواتین پر تشدد بھی کیا تھا ۔

ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن اویس شفیق کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ اور درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔ پولیس نے معمر خاتون سے پرس چھیننے والا وقار کالا گینگ کا رکن بھی گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزموں کے قبضے سےپستول وگولیاں ،موٹرسائیکل،طلائی زیورات اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی۔