ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری۔۔۔

عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مہنگائی میں پسےعوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں   اورٹول ٹیکس میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کرلی گئی ۔
  تفصیلات کے مطابق  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں   اورٹول ٹیکس میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کرلی ۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹول ٹیکس میں اضافے کے باعث کرائے بڑھائے جائیں گے،کل تمام ٹرانسپورٹ برادری سے مشاورت کے بعد کرائے بڑھانے کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائیگا۔

انہوں نےکہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ،ہر چھ ماہ بعد ٹول ٹیکس میں اضافے سے تمام ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں،کرائے بڑھانے کا حتمی فیصلہ اور اعلان ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔