سٹی 42: یونیورسٹیز کی طالبات کو فحش حرکات سے پریشان کرنے والا ملزم گرفتار، گارڈن ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ذوہیب نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ذوہیب چنگ چی رکشہ چلاتا اور راہ چلتی طالبات کو فحش اشاروں سےہراساں کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ملزم کو بروقت گرفتارکرنے پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا ہے کہ خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، عورتوں اور بچوں کے ساتھ بد سلوکی ناقابل برداشت ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔