ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے لگے

پنجاب پولیس کے اہلکار ہیٹ سٹروک کا شکار
کیپشن: پنجاب پولیس کے اہلکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے افسروں کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال سے ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے لگے۔سی ایم سیکورٹی پر تعینات اہلکار کے گرمی سے بے ہوش ہونے کے بعد نیا ایس او پی جاری کر دیا گیا۔

ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے افسروں کی سیکورٹی پر معمور اہلکار ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے لگے تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ابتک بیس سے زائد اہلکار گرمی کی شدت کے باعث ہسپتال پہنچے۔ سی ایم سیکورٹی پر تعینات اہلکار گرمی سے نڈھال ہوا۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں اہلکاروں کو ہیلمٹ اور بیلٹ پروف جیکٹس کے استعمال میں دشواریاں آرہی ہیں۔ 

اہلکاروں کے بیمار ہونے پر  سیکورٹی ڈویژن نے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کے استعمال سے روک دیا گیاہے۔ ہر دو گھنٹے بعد اہلکاروں کو پندرہ منٹ کی ریسٹ دی جائے گی جبکہ ہنگامی صورتحال میں ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال کیا جائے۔

ایس او پی میں لکھا گیا ہے کہ یونیفارم کے ساتھ صرف یونیفارم کیپ کا استعمال کیا جائے۔ مورچوں میں اہلکاروں کو جیکٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے دیا جائے۔ پولیس لائنز اور دیگر اہم دفاتر میں تعینات اہلکاروں پر بھی نئے ایس او پیز کا اطلاق ہوگا۔