کراٹے کا شوق سات سالہ بچے کی جان لے گیا

child died
کیپشن: Martial Arts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کراٹے روایتی جاپانی مارشل آرٹس اور ریوکیو مارشل آرٹس تانگ ہاتھوں کا مجموعہ ہے، جو جاپانی مارشل آرٹس اور ریوکیو تانگ ہاتھوں سے نکلا ہے۔ چین اور تائیوان سمیت جوڈو کراٹے مقبول ترین اور سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہے، لیکن اسی کھیل کے دوران تائیوان میں ایک سات سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں 7 سالہ بچہ جوڈو کراٹے کی پریکٹس کررہا تھا کہ اس دوران استاد نے شاگرد کو 27 مرتبہ زمین پر پٹخہ جس سے بچہ جان کی بازی ہار گیا۔طبی امداد فراہم کرنے والے عملےکا کہنا تھا کہ زمین پر بار بار پٹخنے کی وجہ سے بچہ پہلے ہی اپنے ہوش و حواس کھو چکا تھا لیکن استاد نےاس پر کوئی وجہ دی اور نہ ہی کوئی طبی امداد فراہم کی۔

کراٹے میں طرح طرح کی تکنیک شامل ہیں جیسے لات مارنا،پھینکنا، تالہ لگانا، ریورس، مروڑنا  اور ایکیوپنکچر وغیرہ شامل ہیں۔ کمسن بچے کو  انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈھائی ماہ زیر علاج رہا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچے کو زمین پر پٹخنے کے دوران ہی برین ہیمرج ہوگیا تھا۔

 مقامی میڈیا کے مطابق استاد کو بچے کا رشتے دار بتایا جارہا ہے، بچے کی موت پر والدین سے معافی مانگتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ہم صرف کراٹے سکھانے کا معاوضہ لیتے ہیں طبی امداد فراہم کرنے کا نہیں۔ پولیس نے بچے کی ہلاکت سے قبل ہی ہو نامی استاد کو گرفتار کرلیا تھا تاہم ایک لاکھ ڈالر کے عوض استاد کو ضمانت پر بری کردیا گیا۔