سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) شہر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کے روز 600 سو روپے مزید اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں 1 لاکھ پانچ ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی، جیولرز برادری اور خواتین صارفین سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید پریشان جبکہ صرافہ بازاروں ویران ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب ڈالر کی اونچی اڑان تو دوسری طرف سونے کی قیمتوں میں تباہ کن اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز سونا مزید 600 روپے مہنگا ہوکر ملکی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمتیں بھی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 96600 پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ایک ہی روز کے دوران 8 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 1778 ڈالر کا ہوگیا۔ جیولرز نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے تجارت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ سیل نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور کاریگر بڑی تعداد میں بے روزگار ہورہے ہیں۔

دوسری جانب تین ماہ سے شہر کے ریسٹورنٹس بند ہونے سے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے۔ لاہور ریسٹورنٹس یونٹی کے چیرمین عامر قریشی ریسٹورنٹس کے کاروبار کی بحالی کیلئے سرگرم ہیں۔ عامر قریشی نے ایس او پیز ترتیب دینے کے حوالے سابقہ مشیر صحت ڈاکٹر سعید الہی سے ملاقات کی۔ چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس یونٹی عامر قریشی نے کہا کہ ایس او پیز مرتب کرکے حکومت کو ارسال کئے جائیں گے تاکہ کاروبار جلد از جلد کھلیں۔

عامر رفیق قریشی نے سابقہ مشیر صحت و چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہی نے ریسٹورنٹس میں ایس او پیز عملدرآمد بارے تفصیلی آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس انڈسٹری کو کھلوانے کیلئے ایس او پیز حکومت کو فراہم کئے جائیں گے۔ عامر قریشی نے کہا کہ ریسٹورنٹس مالکان اور ملازمین کو کسی صورت بے روزگار نہیں ہونے دینگے۔

اس موقع پر سابق مشیر صحت ڈاکٹر سعید الہیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء سے ہرگز نہیں پھیلتا۔ ڈاکٹر سعید الہیٰ نے کہا کہ ریسٹورنٹس انڈسٹری دوسرے شعبوں کی نسبت ایس او پیز زیادہ اور موثر عملدرآمد یقینی بناسکتی ہے۔