(عابد چودھری)کوٹ لکھپت پولیس نے آشنا ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاون اعجاز رشید کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے خاوند کو قتل کرتے والی خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمنان بلال اور اللہ معافی نے دوران تفتیش ثمر عباس کو قتل کر کے لاش ریلوے ٹریک کے قریب پھینکنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمہ اللہ معافی اور آشنا بلال نے دوران تفتیش ثمرعباس کے قتل کا انکشاف کیا جبکہ ملزمان کے انکشاف پر مقتول کے ورثاء نے ثمر عباس کی لاش کی شناخت کرلی ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی، کزن، عزیز و اقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاس ہوچکے ہیں،شہر میں ہولناک وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے ،خواتین، بچے،بوڑھے اور مرد گلی محلوں میں بھی محفوظ نہیں، آئے روز خوف ناک واقعات نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے جس کی دہشت سے معاملات زندگی بھی شدید متاثر ہے۔
ایک ایسی ہی قتل کی واردات میں پولیس نے سراغ لگاتے ہوئے قاتل کو حراست میں لے لیا،دو ہفتے قبل 14 سالہ معصوم بچے کے اندھے قتل و ڈکیتی کی واردات کا معمہ حل ہوگیا، 14 سالہ بچے کا قاتل اس کا سگا خالو نکلا، پولیس نے 14 سالہ نبیل کے قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سگا خالو عبدالقیوم اور قریبی رشتہ دار طیب اور سلمان شامل ہیں،ملزم نے 2 مرلے کا گھر ہتھیانے کیلئے سالی کے بیٹے نبیل کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا،ملزم عبدالقیوم نے لالچ دیکر 2 قریبی رشتہ دار ساتھیوں طیب اورسلمان کو بھی ساتھ ملایا۔